بدھ 8 جنوری 2025 - 13:25
عراقی وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

حوزہ/ عراقی وزیر اعظم السودانی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ، آج علی الصبح ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ، آج علی الصبح ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس دورے کے دوران، ایران اور عراق کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے جانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے بین الاقوامی سطح پر، عراقی وزیر اعظم کا یہ دورہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم دورہ ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے یہ دورہ، ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر مشاورت کے سلسلے میں کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha